50

اگر 6ماہ کیلئے نگراں وزیر خارجہ بنی تو اثاثوں کو 8 سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی ، حریم شاہ

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں 6ماہ کے لئے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بن گئی تو غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب سے 100 ارب ڈالر میں بدل دوں گئی۔

حریم شاہ کی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران  وزیر خارجہ بنا دیا جائے تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔ 

 

 


یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنایا گیا ہے اور وہ 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے۔