39

پورے 3 ہزار967 قدم عمر لمبی کر سکتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ 3 ہزار967 قدم چلنے سے موت کا خطرہ کم ہونا شروع ہوجا تا ہے۔ جبکہ یومیہ2 ہزار337 قدم دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ ٹال دیتے ہیں۔

یہ بات یورپین جرنل آف پریوینٹو کارڈیالوجی میں رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق واک کرنا ایک بہترین ایروبک ورزش ہے جو آپ کے میٹابولزم کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ خون کی روانی بھی مؤثربنانے میں معاون ہے۔

یورپین جرنل آف پریوینٹو کارڈیالوجی کی نئی تحقیق کے مطابق یومیہ 3،967 قدم، 2.74 کلومیٹر (1.7 میل) کے برابر ہیں۔اگرصرف اتنی چہل قدمی کی جائے تو موت کے خطرے کو کم کیا جاسکتا

پیدل چلنے سے شدید بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ درحقیقت، چہل قدمی (8 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر یا اس سے زیادہ رفتار سے واک ہونی چاہیئے) اسی رفتار واک کرنے سے جاگنگ کرنے سے بھی زیادہ توانائی خرچ ہوتی ہے جوکہ صحت کےلیے نہایت مفید ہے۔

پیدل چلنے سےناصرف بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے بلنہ یہ سرگرمی شوگر کے مریضوں کےلئے بھی مفید ہے ۔ چہل قدمی سے ذہنی تناؤ ختم ہوتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد کے ساتھ ساتھ ہڈیاں بھی مظبوط ہوتی ہیں۔

آپ نے کتنے قدم چہل قدمی کی، یہ جاننے کےلئے مخلتف آلات اور موبائل ایپس کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔