45

اب مائیں گھرسے باہر ہوتے ہوئے بھی بچوں کا دھیان رکھ سکتی ہیں!

نوکری پیشہ مائیں بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں، کام کے دوران ان کا دھیان گھر میں موجود بچوں پرہی رہتا ہے۔ لیکن اب اس ’فِکر‘ کا توڑ آگیا ہے۔

اب سے کچھ سال پہلے اکثر خواتین بچوں کی دیکھ بھال کیلئے نوکری کو خیرباد تک کہہ دیتی تھیں۔

مہنگائی کے اس دور نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے اور اب گھر کے ایک فرد کی آمدن گھر چلانے کیلئے ناکافی ہوتی ہے۔

اس لئے خواتین میں بھی گھر چلانے کیلئے نوکری کا رجحان اب عام ہوچکا ہے۔

چونکہ اب یہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے تو نوکری پیشہ ماؤں کیلئے سائنس نے آسانی پیدا کرتے ہوئے ”آئی پی کیمرہ“ ایجاد کیا ہے۔

یہ کیمرے آپ لونگ روم سے لے کر بچوں کے بیڈروم تک نصب کرسکتے ہیں۔

خواتین اپنے موبائلفونز میں ان کی ایپلیکیشن انسٹال کرکے اس ایپ کو کیمرے سے کنیکٹ کرلیں، جس کے بعد وہ کام کے دوران گھر اور بچوں کی نگرانی کرسکیں گی۔

ان کیمروں کی مدد سے کام کے دوران مائیں اپنے بچوں کی حرکات پر نظر رکھ سکتی ہیں۔

انڈور سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے اپنی غیر موجودگی میں گھر پر بھی نظر رکھنا اب ممکن ہوچکا ہے۔