249

محسن عباس حیدر پھر مشکل میں پھنس گئے

محسن عباس اور حمزہ سہیل کے نئے ڈرامے صرف تم کے ایک سین پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا لکھا کہ شراب نوشی کے سین دکھانا بالکل درست نہیں۔

اسکرین شاٹ

محسن عباس حیدر کے نئے نشر کیے جانے والے ڈرامے صرف تم کے ایک سین پر سوشل میڈیا پر کافی بحث کی جارہی ہے۔ اس سین میں محسن (حمزہ) اور سکینہ خان (امل) کی شادی کے سین کو دکھایا جاتا ہے۔ شادی کی رات ہونے والی گفتگو کے دوران حمزہ اور امل کے ہاتھوں میں شراب کے گلاس دکھائے جاتے ہیں ۔ جبکہ یہ نوبیاہتا جوڑے کو نشے کی حالت میں دکھایا جاتا ہے۔ اس منظر کے ساتھ ہی انتباہ کا ٹیکسٹ بھی چلایا جاتا ہے کہ شراب نوشی حرام ہے۔

 

 

ڈرامے کے اس منظر پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے کچھ کومنٹس درج ذیل ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ شراب نوشی حرام ہے تو اسے پروموٹ کو کر رہے ہیں۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی۔

 

 

ایک صارف نے لکھا کہ بہت اعلیٰ جو چیزیں اللہ پاک نے حرام کیں وہ ہمارا ملک دکھانے جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان کو ٹی وی پر شراب کے استعمال کو نہیں دکھانا چاہیے تھا۔

 

 

ایک صارف نے لکھا کہ اور ان کا کردار کس نے لکھا بس کلب میں ہی آتی جاتی ہے اور نشے میں رہتی ہے۔