60

بالوں کو گرنے سے روکنے کا آسان اور آزمودہ نسخہ

کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے استعمال کیا جانے والا نسخہ ناظرین کو بتا دیا۔

 اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو صحت مند رکھنے اور انہیں گرنے سے بچانے کیلئے اپنے آزمودہ نسخے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بالوں میں خشکی کی شکایت تو مجھے بچپن سے تھی لیکن پچھلے کچھ ماہ میرے بال بہت تیزی سے گررہے تھے جس سے میں بہت زیادہ فکرمند اور پریشان ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے طریقوں پر عمل کیا لیکن پھر کسی نے بتایا کہ پیاز کا تیل استعمال کریں جس کے بعد میں نے وہ بازار سے آن لائن منگوایا اور اس میں کسٹر آئل ملاکر بالوں میں لگایا۔

اس تیل کو ہفتے میں دوبار لگانا پڑتا ہے اور تقریباً 4 سے پانچ گھنٹوں کے بعد انہیں شیمپو سے دھو لیا جائے تو اس کا بہت اچھا رزلٹ آتا ہے۔