75

یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف کرادیےگئے

کراچی:  یوٹیوب نے  پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان

یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کامسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے، یوٹیوب پریمیم دیکھنے کا انتہائی شاندار تجربہ پیش کرتا ہے۔

اس میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا،اپنے پسندیدہ شوز، اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے بھلے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔

یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے، یوٹیوب میوزک، ایک نئی اختراع اور موسیقی کے لیے تیار کردہ ایپ اور ویب پلیئر ہے جس میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔

یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

یوٹیوب پریمیم

یوٹیوب پریمیم صرف 479.00 روپے ماہانہ میں اشتہارات کے بغیر، بیک گراؤنڈ پلے، اورتمام یوٹیوب پر آف لائن رسائی کے لیے ڈاؤن لوڈز شامل ہیں اور یوٹیوب سپر صارفین کے لیے بہترین ہیں۔

یوٹیوب پریمیم کے بہترین فیچرز:

• اشتہارات کے بغیرویڈیوز: ایسے بہت سارے صارفین ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق جب چاہیں اورکسی رکاوٹ کے بغیر کانٹینٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

• بیک گراونڈ پلے: شاید یوٹیوب کی سب سے زیادہ خواہش کی جانے والی خصیوصیت بیک گراؤنڈ پلے ہے۔ یوٹیوب پریمیم سبسکرپشن کے صورت میں، آپ کے یوٹیوب ایپ سے باہر نکلنے کے بعد ویڈیو چلنا بند نہیں ہوگی۔ یہ خاص طور پر ملٹی ٹاسکنگ اور اسے صارفین کے لیے مفید ہے جو لیکچرز، تعلیمی ویڈیوز اور دیگر طرز کا کانٹینٹ سنتے ہیں۔

• آف لائن رسائی: ہم اپنی زندگی کے بیشتر حصہ کنیکٹڈ رہ کر گزارتے ہیں، لیکن اب بھی ایسے لمحات ہیں جب ہم ہوائی جہاز میں ہوتے ہیں یا وائی فائی کہیں کہیں دستیاب ہوتے ہوئے – جہاں آپ بھی تفریح لمحات چاہتے ہیں لیکن آن لائن نہیں ہو سکتے۔یوٹیوب پریمیم کے ذریعے آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ جب چاہیں اور چلتے پھرتے انہیں دیکھ سکیں۔

یوٹیوب میوزک پریمیم

یوٹیوب میوزک پریمیم کے ذریعے اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور یوٹیوب میوزک سے ڈاؤن لوڈز کی آفر صرف 299.00 ماہانہ میں دستیاب ہے۔

• اشتہارات کے بغیر میوزک

• بیک گراؤنڈ میں سنیے

• ڈاؤن لوڈز

• صرف آڈیو موڈ

اہل صارفین یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کی خصوصی تعارفی پیشکش ایک ماہ کے لیے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور iOS ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔