بالی ووڈ اداکار فردین خان اوران کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد اب باقاعدہ طورپرایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق فردین خان اورنتاشا گزشتہ ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے اوراب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔
فردین خان اوران کی اہلیہ نے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی بنا پر علیحدہ رہنا شروع کیا تھا تاہم مسائل کے حل میں ناکامی کے باعث اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی جانب سے اب تک طلاق کے حوالے سے کوئی سامنے نہیں آئی ہے۔ان دنوں نتاشا اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ فردین خان ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فردین خان اورنتاشا کی شادی 2005ء میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2013ء میں بیٹی جبکہ 2017ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔