خیبرپختونخوا میں ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا نے لگا۔ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے ڈینگی کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق مردان میں 13،پشاور میں 11،باجوڑ میں 5،چترال میں 3کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی آئی خان اور صوابی میں ڈینگی کے دو، دو کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بنوں، لکی مروت، خیبر اور کوہاٹ میں ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔