17

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی احتساب بیور (نیب) ترامیم کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 مئی کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی درخواست بھی 15 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، ۔جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب اختربھی بنچ میں شامل ہوں گے۔