47

ملک کی موجودہ صورتحال پر شوبز ستاروں کا اظہار تشویش

  کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُر تشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ پر فنکاروں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مایا علی

اداکارہ مایا علی نے لائیو لونگ عمران خان کے ہیش ٹیگ کیساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ خود اور دوسروں کو نقصان مت پہنچائیں اور لوگوں کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کے شیشے مت توڑیں اور نہ ہی کسی سے لوٹ مار کریں۔

maya

مایا علی نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کو تکلیف پہنچائے یا کسی کیلئے خطرے کا باعث بنے بغیر اس صورت حال کو سمجھداری سے سنبھالنا ہے، لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند ہم میں سے نہیں ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کون لوگ ہیں۔

مایا علی نے کہا اس مشکل وقت میں بھی ہمیں ایک دوسرے کی مدد کی کوشش کرنی چاہئے اور ہمیں قوم بن کر کھڑا ہونا ہے جو ہمارا کپتان ہمیشہ چاہتا ہے۔

ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے ملک کی صورتحال پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ؛ دل ٹوٹ گیا، اللہ ہمارے ملک اور عوام پر اپنا رحم فرمائے، آمین

mahira

یاسر علی

معروف کامیڈین، میزبان اور اداکار یاسر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچپن میں بہت ویڈیو گیمز کھیلے ہیں مگر جو گیم اس وقت پاکستان میں چل رہا ہے سمجھ سے باہر ہے۔

yasir

یاسر حسین نے لکھا کہ اس گیم کی بلا پتا نہیں کب سامنے آئے گی، خدا خیر کرے۔