23

وکیل عبداللطیف آفریدی کو قتل کرنے والے جج کی ضمانت منظور

پشاور: سابق صدر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ بار کے اندر قتل کرنے والے جج کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

 پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد اللطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت کی۔ قتل کے جرم میں گرفتار سول جج عبد الماجد آفریدی نے ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی۔

عدالت نے سول جج عبد الماجد آفریدی کی ضمانت منظور کرلی۔ سول جج عبدالماجد آفریدی کو عبداللطیف آفریدی ایڈوکیٹ قتل کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ عبدالماجد آفریدی نے مقدمہ میں نامزد ہونے کے بعد خود گرفتاری دی تھی۔

واضح رہے کہ عبد اللطیف افریدی ایڈووکیٹ کو 16 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ باروم کے اندر قتل کیا گیا تھا۔ واقعے میں نامزد تین دیگر سہولت کار ملزمان بھی ضمانت پر رہا کردیئے گئے ہیں۔