28

حکومت ختم ہوچکی، ملکی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے۔شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوچکی ہے جبکہ ملکی تباہی کا واحد حل صرف الیکشن میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو حکومت منی بل منظور نہیں کراسکی وہ حکومت ختم ہوچکی ہے۔ آرٹیکل 91، کلاز7کےتحت صدرحکومت کوفوری اعتمادکاووٹ لینےکاکہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کل کادن اہم اورتاریخی ہوگاعدلیہ، آئین اورقانون کی فتح ہوگی۔ جوبھی عدلیہ سےٹکرائےگا، پاش پاش ہوجائےگا۔ مریم صاحبہ اکیلی آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ نواز شریف لندن چلےجائیں گے جبکہ الیکشن سارے یا پنجاب کے ہو کر رہیں گے۔

 پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ  سماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے۔ الیکشن ہوں گے توامداد بھی مل جائے گی۔ اسحاق ڈار ہمشہ غلط اعداد و شمار پہنچا کر  آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشیش کرتے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس دفعہ اعداد و شمار کی  ٹمپرنگ میں اسحاق ڈار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ ویڈیوآڈیو ٹیپنگ سےحکومت خودبےنقاب ہورہی ہے۔ مہنگائی اورغربت کےہاتھوں اپریل کےمہینےمیں40سےزیاده آدمیوں نےٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پراسیجربل پر پہلے ہی اسٹےآڈر دے چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکےآئین شکنی کی۔ وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔