22

ملک میں گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گاجبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ‎اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ شام اوررات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب صوبہ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔بلوچستان کےبیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں گرد آلود ہواؤئیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں گرد آلود ہواؤئیں چلنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔‎ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔