28

ملک میں اب مکمل فسطائیت پھیلی ہوئی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اب مکمل فسطائیت پھیلی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار بیان میں پی ٹی آئی کے چیئر مین نے لکھا کہ جس طرح سے ہم بنانا ری پبلک بننے جا رہے ہیں، پاکستان میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں ہے اور صرف جنگل کا قانون ہے، یہ واضح ہے دہشت گردی کے اس دور کو PDM کی کٹھ پتلیوں نے نہیں بلکہ ایک اور طاقت کے ذریعے کنٹرول کیا ہے جو خود کو مکمل طور پر قانون سے بالاتر دیکھتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ایک ایف آئی آر میں ضمانت مل جاتی ہے، دوسری ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے۔ میرے خلاف 145 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔ یہ ایف آئی آرز کا سرکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بنی گالہ کا نگراں، زمان پارک کا باورچی، سوشل میڈیا کے اظہر مشوانی، وقاص اور میرے سیکیورٹی انچارج گھمن - سب کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور کو ایک دھوکہ دہی کے مقدمے میں ضمانت مل گئی، ایک اور ایف آئی آر سامنے آئی ، پولیس اسے لاہور لے گئی۔ راستے میں اسکے بیمار پڑنے، ہسپتال لے جایا گیا اور صحت یاب ہونے سے پہلے ہی وہاں سے نکال دیا گیا، ملک میں اب مکمل فسطائیت پھیلی ہوئی ہے۔