30

کپل شرما کا کامیڈی شو بند ہونے کی خبروں پرکپل کا ردعمل

بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے مشہور شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے بند ہونے کی خبروں پر بول پڑے۔ کپل شرما کا کہنا ہے کہ فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مشہور کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما نے پروگرام بند ہونے سے متعلق خبروں پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔

کپل شرما کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا دی کپل شرما شو کو کب بند کیا جائے گا، شو کی ٹیم جولائی میں اپنے لائیو ٹور کیلئے امریکا جائے گی، اس دوران دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یکم جون کو دی کپل شرما شو کے چوتھے سیزن کی آخری قسط نشر ہوگی، جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کیلئے آف ایئر کردیا جائے گا۔