23

 بہت مشکل فیصلے کیے ہیں اب ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے ، گورنر پنجاب

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے  کہا کہ بہت مشکل فیصلے کیے ہیں جس سے اب ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے  بہاولدین زکریا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے گورنر پنجاب نے اسپیشل بچوں میں ویل چیئر بانٹیں۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ  آج اسپیشل بچوں کے لیے پروگرام بنایا ہے، معاشرے میں ان کو کیا مقام دیا جاتا ہے۔اس پروگرام سے طلباء کو بہت فائدہ ہوا ہے، ویل چیئر لاکھوں روپے کی ہے۔ یہ سہرا بھی نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے یہ منصوبہ شروع کیا تھا ۔

  گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ ہمیں نفرتیں نہیں پھیلانی چاہیے،کسی بھی معاملے پر ریسرچ کرنا ضروری ہے ۔ہم اپنے ہمسائے ممالک سے آگے تھے آج چار سال بعد ہم سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ ابھی ملک میں بہت سے چیلنج ہیں،79 فیصد قرضہ ان چار سالوں میں لیا گیا ہے۔ ابھی 12 ارب ڈالر سے زائد کی قسطیں ادا کی ہیں۔ پاکستان نے بہت مشکل فیصلے کیے ہیں جس سے اب ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے۔ قومیں سڑکوں پر احتجاج کرنے سے نہیں بنتی ہیں۔ جس ملک میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی اس ملک نے کیا ترقی کرنی تھی، ہماری انڈسٹری بند ہو رہی تھی۔

 بلیغ الرحمن نے کہا کہ 2013 سے 2018 میں بجلی اور دہشت گردی سے لڑتے ہوئے ہم نے ترقی کی ۔ ہم نے موٹر وے ہائے ویز بنائے اور بغیر کسی کرپشن سے عوام کی خدمت کی، حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔ ہم نے لیپ ٹاپ اسکیم بھی شروع کی جس کی پوری دنیا نے تعریف کی،اب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی واقفیت لازمی ہو چکی ہیں۔ 2018 میں پاکستان ای لرننگ میں پانچویں پوزیشن پر تھا  لیکن یہاں نفرتیں پھیلائی گئی کہ یہ لیپ ٹاپ کا منصوبہ کمیشن کھانے کا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی ہم نے  افراد زد کو  کم کیا ہے۔