51

اہم بل منظور کی منظوری کیلئے سینٹ اجلاس طلب

حکومت نے سینٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، ایوان میں حکومت کی جانب سے اہم بل لانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے  سینٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔دہشتگردی سمیت اہم معاملات ایجنڈے میں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے اہم بل لانے کا بھی امکان ہے۔  اجلاس میں سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز بل بھی منظوری کےلیے پیش ہوگا ،صدر کے اجلاس بلانے سے انکار کے بعد ریکوزیشن جمع کروائی گئی ہے۔اب چودہ دن کے اندر اجلاس بلانا چئیرمن سینیٹ کےلیے لازمی ہے۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کے اجراء سے متعلق آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشہ نے  کہا کہ اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں، قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے۔ خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی اس لئے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائے گا۔