موبائل ایپس کےذریعے مالی فراڈ پرقابو پانے کیلئےاہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ایس ای سی پی کےمطابق پچھترغیرقانونی ایپس میں سے چالیس کو بند کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ایس ای سی پی گوگل کی مدد سے باقی ایپس بھی 31 مئی تک بند کردی جائیں گی،بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والی ایپس کو صارفین تک رسائی نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق نینو لونز کے بزنس کیلئے فرانزک آڈٹ اور این او سی کا حصول لازمی قراردیا گیا۔پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرم سے فرانزک آڈٹ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔
حکام کےمطابق ایس ای سی پی اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پربزنس این او سی جاری کرے گا۔ گوگل کے ساتھ معاہدےکےتحت غیر قانونی دھندے پرقابو پایا جائے گا۔