21

اب تک پنجاب کے 9 شہروں میں 3 کروڑ 67 لاکھ مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت 9 شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔

پنجاب کے 9 شہروں میں اب تک 3 کروڑ 67 لاکھ 38 ہزار 758 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں ۔

9 شہروں میں لاہور، راولپنڈی ، گوجرانولہ ، بہاولپور ، سرگودھا، ملتان ، فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں۔ آٹے کی تقسیم میں لاہور سب سے آگے ہے جہاں اب تک 55 لاکھ 69 ہزار 996 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں۔

بہاولپور میں 48 لاکھ 59 ہزار 825، ملتان میں 48 لاکھ 50 ہزار 571 ، ڈیرہ غازی خان 48 لاکھ 48 ہزار 637، فیصل آباد 44 لاکھ 3 ہزار 182، سرگودھا 36 لاکھ 4 ہزار 286، گوجرانوالہ 36 لاکھ 3 ہزار 644، ساہیوال 26 لاکھ 90 ہزار 58 اور راولپنڈی میں 23 لاکھ 8 ہزار 559 آٹے کے مفت تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں۔