37

کورونا وائرس: ملک بھر میں 2افراد جاں بحق،40 نئے کیسز رپورٹ

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

بدھ کوقومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3 ہزار881 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.03فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے۔ جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں376 افراد میں سے 14 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.72 فیصد رہی، گلگت میں 129 افراد میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی، گوجرانوالہ میں 354 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح0.28 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں269 ٹیسٹوں میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.74 فیصد رہی۔