21

ہم دشمن سے اتنی نفرت نہیں کرتے جتنی ایک دوسرے سے کرتے ہیں، جسٹس فائزعیسٰی

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اپنے ادارے کی طرف سے کہتا ہوں کہ ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10اپریل1973کوپاکستان کا متفقہ آئین منظور کیا گیا،آئین کی کتاب ہماری اور پاکستان کی پہچان ہے،2014 سے آپ کا ہمسایہ ہوں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پیدل جاتا ہوں اور سوچتا ہوں اندر کیا ہوتا ہوگا،آپ نے پہلی بار دعوت دی اور ہم حاضرہوئے، قانون ہمارا میدان ہے،ہم نے تنقید بھی سنی ہے۔

پارلیمان اور بیوروکریسی کامقصد عوام کی خدمت کرنا ہونا چاہیے،عدلیہ کاکام ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق جلد فیصلے کرے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ یہاں جو باتیں ہوئی ان کی آئین میں آزادی ہے،جو سیاسی باتیں کی گئیں میں ان سے اتفاق نہیں کرتا۔

ہم کبھی دشمنوں سے اتنی نفرت نہیں کرتے جتنی ایک دوسرے سے کرتے ہیں، آئین پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق کاتذکرہ ہے۔