24

چیف جسٹس پاکستان کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی،شکایت کنندہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے گئے ہیںانہیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کیخلاف شکایت پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی گئی، انتخابات کے حوالے سے ازخودنوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی،  زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جا سکے۔