62

یوٹیلٹی سٹورز

یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کیلئے خوشخبری،انتظامیہ نے تمام ملازمین کو  تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

 یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو خوشخبری سنا دی۔   یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ عید سے قبل 18 اپریل کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سےتعلق رکھنے والے ماہر فلکیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ عیدالفطر کا پہلا دن 21 اپریل کو ہو سکتا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان کا پوراچاندجمعرات 20 اپریل 2023ء کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہو گاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر 13 منٹ پر پیدا ہو گا اور یہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب امارات (یو اےای) کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔

دنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔