50

کراچی میں کرونا وائرس سے مزید 26 افراد متاثر

کراچی میں کرونا وائرس ایک بار پھر متحرک ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، 4 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 113 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 26 مثبت آئے۔

 

رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں کرونا کے 17 مریض زیرِ علاج جبکہ گھروں میں 824 افراد قرنطینہ میں ہیں، 4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اسپتالوں اور بھیڑ والی جگہوں پر جاتے ہوئے لازمی ماسک پہنیں۔