35

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

پی ٹی آئی (PTI)رہنما حسان نیازی کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ظل شاہ قتل اورپی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ کے معاملےمیں تحقیقات کے لیےگرفتار حسان نیازی کو لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ حسان نیازی کو ظل شاہ قتل اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ نمبر 388/23 میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ تفتیشی افسر انسپکٹرعدنان بخاری نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہےاورلیب ٹاپ اور موبائل برآمد کرنا ہے۔ جوہنگامہ آرائی ہوئی وہ حسان نیازی کی ایما پر ہوئی۔ تمام واقعات کی تفتیش کرنے کےلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےحسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ محفوظ کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کےبھانجے حسان نیازی کی گرفتاری پرلاہوربار کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی کال دےرکھی ہے۔