33

انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، عدالت عظمیٰ نے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کچھ دیر میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم سیکیورٹی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر پہلے دی گئی تاریخ منسوخ کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔