42

جمائما کو پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ  اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی رمضان  کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننےکا وقت ہے۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مہینے فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غوروفکر، خیرات ، رحم دلی ،درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے۔

جمائما کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔