33

پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فیصلہ کرے، پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں ۔

سراج الحق نے کہا الیکشن کمیشن کو غیرجانبداری کا ثبوت دینا چاہیے،الیکشن کمیشن کسی سیاسی پارٹی کے دبائو میں آئے بغیر آئینی کردارادا کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے اور اب الیکشن 8 اکتوبر 2023ء کو ہونگے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا۔