57

ایف آئی اے نے فواد چوہدری کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے پی ٹی آئی رہنم فواد چوہدری کو سائبر کرائم کی تحقیقات سے متعلق 17 مارچ کو طلب کرلیا۔

فواد چوہدری کو شہری راجہ محمد ہارون کی شکایت پرنوٹس بھیجا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز کی ٹوئٹر پردھمکی کے گھنٹوں کے اندر ایف آئی اے نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پرمعطل ہو چکے ہیں۔