ممبئی: رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ بیوی سے بہتر ماں ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اپنی بیٹی راہا کپور کی پرورش کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ وہ اپنی بچی کو سنبھالنے کے حوالے سے اب کافی مہارت حاصل کرچکے ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کی پیدائش گزشتہ سال 6 نومبر کو ہوئی، بیٹی کی پیدائش کے بعد جوڑے نے خوشخبری اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں رنبیر سے پوچھا گیا کہ وہ عالیہ کو بیوی اور ایک ماں کے طور پر درجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ‘دونوں میں حیرت انگیزہے، لیکن بیوی سے ‘بہتر ماں ‘ ہے۔
رنبیر نے یہ بھی کہا کہ کرن جوہر ان کی بیٹی راہا کے لیے ‘بہترین سالگرہ کی پارٹی کا اہتمام’ کر سکتے ہیں، کام کے محاذ پر، رنبیر کی فلم ’تو جھوتھی میں مکّار‘ میں بھی شردھا کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔