49

حکومت میری نااہلی یا گرفتاری کے بعد الیکشن کراناچاہتی ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت میری نااہلی یا گرفتاری کے بعد الیکشن کراناچاہتی ہے۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا زمان پارک میں سینئر صحافیوں نےگفتگو میں کہنا تھا کہ  8 مارچ کے واقعات 25 مئی کا پارٹ ٹو تھا، وہی افسر کل کے واقع میں ملوث ہیں جو 25 مئی کو تھے۔ حکمران چاہیں مجھے نااہل یا گرفتار کریں میچ ہم جیت چکے ہیں، یہ زبردستی گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

 عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین اور قانون نہیں رہے گا، کبھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا، چوروں سے کوئی بات نہیں ہوگی لیکن الیکشن کے انعقاد کیلئے بات کرنے کو تیار ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے خلاف  جس انداز سے پرچے درج ہو رہے ہیں لگتا ہے میرے خلاف مقدمات کی سنچری جلد مکمل کرنے والے ہیں۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی پرورش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے۔

عمران خان کامزیدکہنا تھا کہ مجھ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں۔ دفعہ 144 ختم ہوگئی ہے ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کر کے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں، یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے۔