شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ وہ جلد شادی کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نوال سعید نے حالیہ انٹرویو میں شوبز اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔اور کہا کہ ’ان کی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے اگر جلدی بھی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’شادی کسی ایسے شخص سے کروں گی جو سب کی عزت کرتا ہو، دوسروں کو بھی اہمیت دیتا ہو ایسا نہ ہو کہ صرف اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتا رہے۔‘
اداکارہ نے بریک اپ سے متعلق سوال پر کہا کہ ’وقت سب سے بڑا مرہم ہے وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے لیکن اس انسان کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے جس کے ساتھ وقت گزارا ہوتا ہے۔‘
نوال سعید نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’میں نے شادی اور اس کے بعد کی زندگی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی کرلی تھیں لیکن بریک اپ پر آنکھیں کھلیں۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔