123

تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ اور طالبات پر حجاب کی پابندی لازم قرار

آزاد کشمیر میں خواتین اساتذہ اور  طالبات پر حجاب کی پابندی لازم قرار دے دی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نظامت اعلیٰ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ مخلوط تعلمی اداروں میں خواتین اساتذہ اور طالبات کی جانب سے حجاب کی پابندی نہیں کی جاتی ، اس لیے طالبات اور معلمات کے لئے حجاب کا استعمال لازم قرار دیا جاتا ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مخلوط تعلیمی اداروں میں معلمات اور طالبات کے حجاب کی پابندی اداروں کی ذمہ داری ہے، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی، 

سرکلر ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جا ری کیا گیا  ہے ، حکومتی سطح سے حجاب کی پابندی بارے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔