32

عمران خان کو پتہ ہے کہ اس کی تمام شازشیں ناکام ہوگئیں،مریم نواز

مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ ختم شد، اس کی تمام شازشیں ناکام ہوگئیں۔

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، صرف ٹرک دکھا دیں گے، اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کرکے چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت لاڈلے کو بلاتی ہے تو وہ پلاستر دکھا دیتا ہے، 5 مہینے ہوگئے پلاستر نہیں اُتر رہا، چور، ڈاکو کے ہاتھ جرائم میں رنگے ہیں، جو کہتا ہے نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں وہ یہ کنونشن دیکھ لے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ قوم سن لے کہ عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، عمران خان خود بھی ڈوب گیا اور اس نے اپنے سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا، سہولت کاروں سے سوال ہے کہ ڈوبنے والے شخص کو کیوں بچا رہے ہیں؟۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک نام اب ضمانت پارک ہے، کیوں کہ وہ گھر بیٹھ کر عدالتوں سے ضمانتیں لیتا ہے، جو اپنی بیٹی کو انصاف نہیں دے سکتا وہ پاکستان کو کیا انصاف دے گا؟۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ 2014ء کے دھرنے میں اس کو گوجرانوالہ سے جھک کر گزرنا پڑا۔ فواد چوہدری اور پرویز الہیٰ کی آڈیو پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی آڈیو سنی، کیا آڈیو میں مریم نواز کہہ رہی تھی کہ وہ جج میرا کیس سنے؟، مریم نواز آئینہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے پوچھا کہ توہین عدالت تب نہیں ہوتی جب منتخب وزیراعظم اقامہ رکھنے پر نکال دیا جاتا ہے، نواز شریف کو نکالنا تھا تو کوئی بہانہ تو بناتے، توہین عدالت جب ہوتی ہے، جب ایسے آدمی کو صادق و امین کہا جائے، توہین تب نہیں ہوتی جب عدالت بلاتی ہے تو احکامات ہوا میں اُڑا دیتا ہے؟۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت سے نکلا تو کہا سائفر آیا، امریکا نے میری حکومت گرادی، اب امریکا کے پاؤں پکڑ رہا ہے، امریکا سے معافی مانگ کر پتلی گلی سے نکل گیا۔