85

کارتک آریان نے ’بھول بھلیا 3‘ کا خوفناک ٹیزر جاری کردیا، فلم ریلیز کب ہوگی؟

بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے فلم بھول بھلیا 3 کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ٹیزر جاری کردیا۔

بھول بھلیاں 2 میں ’روح بابا‘ کا کردار نبھانے والے کارتک نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر جاری کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’روح بابا 2024 دیوالی میں واپس آ رہے ہیں‘۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کارتک کی بھول بھلیا 2 باکس آفس پر کافی ہٹ ہوئی تھی۔

اداکار کی جانب سے جاری کردہ ٹیزر میں قدیم حویلی کو دکھایا گیا ہے جہاں بھول بھولیا 2 کی کہانی کا اختتام ہوا تھا۔

ٹیزر میں کارتک آریان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’کیا لگا کہانی ختم ہو گئی ہے؟ دروازے تو بند ہوتے ہیں تاکہ ایک دن پھر سے کھلیں، میں روحوں سے صرف بات نہیں کرتا بلکہ روحیں میرے اندر آ بھی جاتی ہیں‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم دیوالی 2024 کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ بھول بھلیا سب سے پہلے 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

اس فلم میں اکشے کمار کے ہمراہ ودیا بالن اور امیشا پٹیل مرکزی کرداروں میں نظر آئی تھیں۔