41

جلد ہی آئی ایم ایف سےمعاملات طے ہوجائیں گے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد معاملات طے ہوجائیں گے ، ایک دوست ملک انتظار میں ہے کہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ ہو اور وہ فوری ہماری مدد کرے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں ،ہم  جلد اس صورتحال سے نکل  آئیں گے ،اتحادی حکومت ملکی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ گزشتہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق فیصلے کئے تھے ،  نواز شریف کے دور میں نیشنل ایکشن پلان پر تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد کیا گیا ،  پشاور سانحہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہے ،اپیکس کمیٹی اجلاس  میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

ان کا کہناتھا کہ کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا،سکیورٹی اداروں اور کراچی پولیس نے دلیری سے مقابلہ کیا ،آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تھا،ایک سیاسی جماعت کی کوشش ہے کہ معاملات سڑکوں پر طے کئے جائیں ۔