36

آڈیو اور ویڈیو سےمعیشت ٹھیک نہیں ہو گی:جاویدلطیف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آڈیو اور ویڈیو سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی،اداروں پر نہیں کرداروں پر تنقید کرتا ہوں، ملک میں یہ مہنگائی کا سیلاب کیسے آیا اس پر تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی قربانی ریاست کیلئے دی تھی، قومی جماعتیں ریاست پر قربان ہونے کیلئے بنتی ہیں، آج اپنی ذات کیلئے ریاست کو قربان کیا جا رہا ہے، آج جو آڈیو، ویڈیو آ رہی ہیں کیا ان کیلئے جے آئی ٹی نہیں بن سکتی۔

میاں جاوید لطیف نے کہا آج ہر بستی میں آگ سلگ رہی ہے، عمران خان آگ پر پٹرول چھڑکنے کیلئے بے تاب ہیں،عمران خان اداروں سے اپنی مرضی کے مطابق فیصلے چاہتے ہیں،عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن کیا لوگ نہیں جانتے کہ پلستر کیسے لگا، لوگ جانتے ہیں کہ پلستر اتنی دیر نہیں رہتا۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والوں کو پتہ چل گیا کہ اس سے تین سال بھی معیشت ٹھیک نہیں ہوئی تو وہ آگے ملک کیسے چلائے گا۔