34

حکومت نے ٹیکس لگایا ہے تو سہولیات بھی دے، نورعالم خان

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کاکہنا ہے کہ آپ ٹیکس لگاتے ہیں تو کچھ سہولت بھی تودیں۔ غریب کےلیے صرف نعرےلگانا زیادتی ہوگی۔

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان  کاکا قومی اسمبلی  میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوائیں مہنگی ہوگئی ہیں،15روپےوالی دوااب 100روپےکی ملےگی۔واپڈاافسروں کو1300یونٹ مفت اورغریب آدمی سے بل لیا جاتا ہے۔واپڈا افسروں کو مفت یونٹ دینےکاسلسلہ بندکریں۔عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا اور افسر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ واپڈاافسرلاکھوں روپےتنخواہ،گاڑی،بےشمارمراعات لے رہے ہیں۔غریب کیلئے بجلی مہنگی نہ کریں،15ہزارروپےتنخواہ والاکیسےبل دےگا ۔

نورعالم خان کاکہنا تھا کہ کہتے ہیں قرض معاف کریں گے،سیلاب متاثرین کی قرض کیوں نہیں معاف کیے؟ٹیکس کلیکشن والےچورہیں،عوام توٹیکس دیتےہیں۔اپنےاداروں کوتولگام دیں،گرین چینلزپرسمگلنگ ہوتی ہے۔