44

عمران خان کو ملک کی عزت عزیز نہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے ٹویٹ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک آگے جائے اور عزت کے ساتھ رہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ ٹويٹ کا مقصد سیاسی ماحول کو خراب کرنا ہے۔

 

 

انہوں نے لکھا کہ عمران خان کا اس غیر مہذب اور گھٹیا انداز میں ردعمل چونکا دینے والا ہے۔ عمران خان نے معیشت کو تباہ کیا۔ دنیا کی بائيسويں معیشت سنتاليسويں ویں نمبر پر چلی گئی۔ یہ بیڈ گورننس۔ نااہلی۔ قرضوں میں اضافے اور بدانتظامی کا ثبوت ہے۔

اسحاق ڈار نے بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ بدعنوانی کی حکمرانی نے عوام کو شدید مہنگائی اور ناقابل برداشت مصائب سے دوچار کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا اس خود غرض انسان کو وزیراعظم کے عہدے سے آئینی طور پر ہٹایا گیا۔ وزیراعظم نے عمران خان کو ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے طور پر سیکیورٹی کے موضوع پر مدعو کیا۔ اس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر قومی مکالمہ ہے۔