367

گھوڑے کو اپنی پیٹھ پر سوار کرکے چلنے والا دنیا کا طاقتور انسان

کیف: یوکرائن کے پاور لفٹر نے ایک صحتمند گھوڑے کو اٹھا کر تیز قدموں سے چلنے کا aکامیاب مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ ہزاروں برس سے انسان گھوڑے پر سواری کرتا ہے لیکن یوکرائن کے پاور لفٹر نے جانوروں کو خود پر سوار کرکے یہ روایت توڑدی۔ اس سے قبل وہ خود پر سے ٹرک گزارنے سمیت متعدد کرتب دکھاچکے ہیں جن میں لوہے کی سلاخوں کو موڑنا، لکڑی پر ہاتھ سے کیل ٹھونکنا شامل ہیں جب کہ  گھوڑوں کو اٹھانے کا سلسلہ انہوں نے حال ہی میں شروع کیا ہے اور اب انہیں یوکرائن کا قوی ترین انسان کہا جاتا ہے۔