27

جماعت اسلامی نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

جماعت اسلامی نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن شیڈول ہیں۔ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 23 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کو پچاس سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔

دوسری جانب مصطفٰی کمال، فاروق ستار، انیس قائمخانی کی شمولیت کے بعد ایم کیوایم پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے گی۔ تحریک لبیک بھی کراچی سے تمام نشستوں پر امیدوار نامزد کرے گی۔