61

عمران خان کا این اے 193 کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

حلقہ این اے 193 جام پور سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ ، کاغذات واپس لے لئے۔

الیکشن کمشنر آفیسر کے مطابق عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کو پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔

 گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن آفس کو جمع کروایا گیا تھا ۔

سابق وزیراعظم  عمران خان حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا  کریں گے۔  پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے  ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے الیکشن میں حصہ نہ لینے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع  ہے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار عمار اویس لغاری مضبوط امیدوار  ہیں جبکہ  پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار اختر حسن خان گورچانی مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ  حلقہ این اے 193 میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے ۔  پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔