33

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 28 افراد جاں بحق، 150 زخمی

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 28 افراد جاں بحق جب کہ 150 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال لائے جانے والے افراد میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے واقعے میں اب تک 17 افراد کے جاں بحق جب کہ 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پشاوردھماکا کیسے کیا گیا؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ دھماکا پولیس لائن کی مسجد میں ہوا ہے، یہ خودکش دھماکا بتایا جارہا ہے، اس میں 16 سے 17افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، اس واقعے میں ہدف پولیس اہلکار تھے۔

صوابی میں بھی 2 دہشتگردوں نے خود کو اڑا لیا

صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی پر پولیس نے کارروائی کی، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کے مطابق 2 دہشت گردوں نے خود کو دستی بم سے اُڑا لیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا ہے۔