103

راکھی ساونت کے شوہر عادل شادی کو تسلیم کر ہی بیٹھے

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے بلآخر شادی کی تصدیق کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک خاموش صرف اس لیے تھے کیونکہ انہیں کچھ معاملات سنمبھالنے تھے ۔

عادل نے انسٹاگرام پر شادی کی ایک تصویر شئیر کی ۔

کیپشن میں راکھی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تو بلآخر یہ رہا اعلان ۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں نے تم سے شادی نہیں کی ۔ بس کچھ چیزیں ایسی تھیں جنہیں سنبھالنے کے لیے مجھے خاموش رہنا پڑا ۔ ہمارے لیے شادی شدہ زندگی خوشگوار ہو ۔

تصویر میں راکھی عادل کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنے دکھائی دے رہی ہے ۔

عادل کی اس پوسٹ کو راکھی کی جانب سے نہ صرف شئیر کیا گیا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا گیا ۔

دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا شکریہ جان ڈھیر سارا پیار ۔

گذشتہ روز راکھی نے انسٹاگرام پر ایک رومانوی ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں وہ عادل کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیں ۔

کیپشن میں لکھا میرا شوہر، میرا پیار عادل ۔

ایک ہفتہ قبل راکھی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی ان کے بوائے فرینڈ عادل سے گذشتہ سال مئی میں ہوچکی ہے ۔

راکھی نے انسٹاگرام پر ایک ریل بھی شیئر کی تھی جس میں وہ عادل کے گلے میں ہار ڈالتی نظر آئیں ۔

راکھی کی شادی اس سے پہلے **سلمان خان ** کے رئیلٹی شو Bigg Boss 15 کے امیدوار رتیش راج سے ہوئی تھی جو غیر قانونی تھی ۔

راکھی ساونت اور عادل خان درانی پچھلے ایک سال سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس شادی کے حوالے سے بھی راکھی کو یہ خدشہ تھا کہ آیا یہ شادی بھی قانونی ہے یا نہیں ۔ اس لیے پچھلے کچھ دنوں سے راکھی کافی پریشانی میں دکھائی دے رہی تھیں ۔