101

عاصم اظہر کے نئے گانے کا ٹیزر جاری

عاصم اظہر کے گانے کی ویڈیو میں پہلی مرتبہ پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے فیچر کیا ۔ گانا 12 جنوری کو ریلیز ہوگا۔

نوجوانوں کے مقبول ترین گلوکارعاصم اظہر نے گذشتہ روز اپنے نئے آنے والے گانے درد کی پہلی جھلک جاری کی ۔

جس میں وہ اداکارہ درفشاں سلیم کے ہمراہ دیکھائی دیئے ۔۔ گذشتہ روز ہی گلوکار نے پوسٹر ریلیز کے بعد ہی اس گانے کے ٹیزر کے ریلیز ہونے کی خبر دی۔

عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے درد کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا ۔ اس گانے میں پہلی مرتبہ پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم فیچر کر رہی ہیں۔ عاصم کا نیا گانا درد 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔