اداکارہ نے حالیہ ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا ۔ جہاں ان سے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق پوچھا گیا ۔
صحیفہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں میں روایتی قسم کے مصیبت میں گھری لڑکی یا ماں کے کردار کی پیشکش کی جا رہی تھی ۔ وہ ایک ہی قسم کے کردار اور اسکرپٹ سے تنگ آچکی تھیں اسی لیے مزید کام کرنا چھوڑ ا ۔ وہ ڈھائی سال سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ڈراموں میں نظر نہیں آئیں گی جب تک انہیں کوئی اچھا اسکرپٹ نہیں مل جاتا ۔
صحیفہ نے اب تک تیری میری کہانی ، بھول اور بیٹی جیسے سماجی مسائل پر مبنی ڈرامے کیے ہیں ۔ جن میں عورت کو زندگی میں بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔