73

اداکارمحب مرزا نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

 مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والے محب مرزا نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

محب مرزا گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے اپنے اچھوتے انداز میں پوچھا کہ آپ کی ہوئی ہے یا نہیں؟

کچھ نہ سمجھتے ہوئے محب مرزا نے سر ہلاتے ہوئے سوچنے کے انداز میں دوسری جانب دیکھنا شروع کردیا۔ جب میزبان نے وضاحت کی کہ وہ شادی کا پوچھ رہے ہیں تو اس سوال پر محب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

محب نے اثبات میں سر ہلایا اور جواب دیا جی میری شادی ہوچکی ہے، الحمداللہ ۔ اللہ کا شکر ہے زندگی میں اکیلا نہیں ہوں۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات یا اپنی شریک حیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

 محب نے 2019 میں اہلیہ و اداکارہ آمنہ شیخ سے راہیں جداکر لیں تھیں۔ ڈرامہ انڈسٹری کی یہ جوڑی 14 سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام میسا مرزا ہے۔