68

یوٹیوبر اذلان شاہ کی جانب سے شادی پر دلہن کو ’گدھے‘ کا تحفہ

یوٹیوبر اذلان شاہ نے شادی پر اپنی دلہن وریشہ جاوید خان کو ’گدھے‘ کا بچے کا تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا۔

اذلان شاہ اور وریشہ جاوید کی شادی دو دن قبل ہوئی تھی اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت وائرل ہوگئیں جب دولہے نے دلہن کو تحفے میں ’گدھے‘ کا بچہ دیا۔

یوٹیوبر نے ’گدھے‘ کو دلہن کو بطور تحفہ دیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں اور سبب بھی بتایا کہ آخر انہوں نے دوسرے جانوروں کے بجائے ’گدھا‘ ہی تحفے میں کیوں دیا؟

اذلان شاہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دلہن کو ’گدھے‘ کا بچہ تحفے میں دیتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ انہیں تمام جانور پسند ہیں لیکن ’گدھا‘ انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دلہن وریشہ جاوید خان بھی بتاتی ہیں کہ انہیں ’گدھا‘ سب سے زیادہ پسند ہے۔

دولہے کی جانب سے شادی کے موقع پر دلہن کو ’گدھے‘ کا بچہ تحفے میں دیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

ان کی تعریفیں کرنے والے افراد نے لکھا کہ لوگ بلی اور کتے سمیت دیگر جانور تحائف میں دیتے ہیں، اس وقت کوئی کچھ نہین بولتا لیکن اب کسی نے ’گدھے‘ کو بطور تحفہ دیا ہے تو سب تنقید کر رہے ہیں۔

ان پر تنقید کرنے والے افراد نے طرح طرح کے کمنٹس کرتے ہوئے دولہے کی جانب سے دلہن کو دیے گئے تحفے کو فضول اور بیکار قرار دیا۔

تاہم اذلان شاہ نے لوگوں کی تنقید کی پرواہ کیے بغیر دلہن کو ’گدھے‘ کا بچہ تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان سے متعلق کیا کہتے ہیں؟