بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی نے کہا کہ کئی سال تک فلم انڈسٹری میں رنگت کی وجہ سے میری بےعزتی کی جاتی رہی۔
بھارتی ویب سائیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں متھن چکرورتی نے بی ٹاؤن میں اپنے مشکل وقت کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری زندگی پر فلم بنے کیونکہ میری زندگی پر بننے والی فلم دیکھ کر لوگ ذہنی پریشانی کا شکار ہوجائیں گے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے، شوبز انڈسٹری میں کئی برسوں تک میری توہین کی جاتی رہی، مجھے میری رنگ کی وجہ سے سے بےعزت کیا جاتا تھا۔
متھن چکرورتی نے کہا کہ میں اس لئے لیجنڈ نہیں کہ میں نے ہٹ فلمیں دی ہیں بلکہ میں ایک لیجنڈ اس لئے ہوں کیونکہ میں نے زندگی کے لئے میری جدوجہد کامیاب رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ہر شخص اپنے ابتدائی وقت میں جدوجہد کرتا ہے، میں نے ایسے دن بھی دیکھے ہیں جب مجھے خالی پیٹ سونا پڑتا تھا، ان دنوں مجھے یہ سوچنا پڑتا تھا کہ میں اگلی بار کب کھاؤں گا اور کہاں سوؤں گا۔