51

یاسر حُسین کے لیے ایک اور بین الاقوامی اعزاز

(ویب ڈیسک) اداکار  یاسر حُسین نے فلم ’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ کے لیے’بیسٹ ایکٹر میل جیوری مینشن فیچر فلم‘ حاصل کر لیا۔

پاکستان میں سینسر اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی اور انعام حاصل کرنے والی پاکستانی فلم ’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ کے لیے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ’بیسٹ ایکٹر میل جیوری مینشن فیچر فلم‘ حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں یاسر حُسین نے اس سے قبل اسی فلم کے لیے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔